Google introduction in Urdu
گوگل کا تعارف: گوگل آج سے چند سال پہلے شروع کیا گیاتھا اور آج آن لائن بزنس میں مسن ، یاہو اور ابے جیسی کمپنیوں کے مدمقابل کھڑا ہے۔ گوگل اپنی شروعات ہی سے نیٹ پر موجود چیزوں میں جدّت لایا ہے اور سرچنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔
گوگل نے آج سے کچھ سال پہلے ہی ایک نئی سروس " آن لائن ایڈورٹائزمنٹ" کے نام سے شروع کی، اس سروس کی مدد سے گوگل مختلف ویب سائٹس پر ایڈورٹائزمنٹ کرواتا ہے اور جن لوگوں کی ایڈورٹائزمنٹ کرتاہے اُن سے پیسے لیتا ہے اور جن ویب سائٹس پر ایڈورٹائزمنٹ کرتا ہے ان کو فی کلک کے حساب سے پیسے دیتاہے۔
گوگل نے آج سے کچھ سال پہلے ہی ایک نئی سروس " آن لائن ایڈورٹائزمنٹ" کے نام سے شروع کی، اس سروس کی مدد سے گوگل مختلف ویب سائٹس پر ایڈورٹائزمنٹ کرواتا ہے اور جن لوگوں کی ایڈورٹائزمنٹ کرتاہے اُن سے پیسے لیتا ہے اور جن ویب سائٹس پر ایڈورٹائزمنٹ کرتا ہے ان کو فی کلک کے حساب سے پیسے دیتاہے۔
ایڈسینس کا تعارف: مثال کے طور پر : میں اپنی ایک ویب سائٹ کی ایڈورٹائزمنٹ کروانا چاہتئ ہوں تاکہ میرے کاروبار میں اضافہ ہو تومیں گوگل کے ایڈورڈز ڈیپارٹ سے رابطہ کرتئ ہوں اور ان کو پیسے دیتئ ہوں کہ میری ویب سائٹس کی ایڈورٹائزمنٹ مختلف ویب سائٹس پر کروادی جائے اور ان کا ایک اور ڈیپارٹمنٹ گوگل ایڈسینس ،گوگل ایڈورڈ کے ایسے عبارتی اشتہارات مہیا کرتاہے جوکہ میری ویب سائٹ کی ایڈورٹائزمنٹ مختلف ویب سائٹس پر کروائے گا۔ جن لوگوں کی ویب سائٹس پر گوگل ایڈسینس ایڈورٹائزمنٹ کروائے گا ان کو گوگل پیسے دے گا۔ گوگل صرف میری ویب سائٹ کی ایڈورٹائزمنٹ نہیں کرے گا بلکہ وہ اور بھی بہت سی ویب سائٹس ہیں جن کی ایڈورٹائزمنٹ کرے گا یعنی گوگل ایڈسینس اور گوگل ایڈورڈ ایک ہی چیز کے دو مختلف نام ہیں۔
گوگل ایڈورڈز میں ایڈورٹائزمنٹ کروانے والی کمپنیاں اپنے اشتہارات دیتی ہیں اور گوگل ایڈسینس میں لوگ ایڈورٹائز حاصل کرکے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ میں لگاتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں۔ گوگل اپنے یوزرز کو فی کلک کے حساب سے پیسے دیتا ہے
گوگل بے وقوف نہیں ہے، انتہائی ہوشیار ہے: اس وقت یورپ کے لوگ اس سروس کے ذریعے کروڑوں روپے کمارہے ہیں اور بہت سے پاکستانی بھی قابلِ ذکر فائدہ اُٹھارہے ہیں، اگر آپ بھی گوگل ایڈسینس کے ذریعے کمانا چاہتےہیں تو بس آپ صبر کا دامن تھام کر خوب محنت کریں کیوں کہ اگر آپ نے ایڈسینس میں صبر سے کام لیا تو ہی آپکی آمدنی بڑھے گی، کیوں کہ ابتدائی طور پر عموماً آمدنی خاطر خواہ نہیں ہوتی آہستہ آہستہ آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔اگر آپ نے دل برداشتہ ہوکر ایڈسینس کی انڪام میں اضافہ کرنے کی خاطر غلط راستے اختیار کئے تو یاد رکھئے آپ کا اکاؤنٹ بلاک بھی ہوسکتا ہے، بلکہ یقینا گوگل آپ کے ایڈسینس اکاؤنٹ کو بلاک کردے گا کیوں کہ گوگل بے وقوف نہیں ہے اور نہ ہی گوگل کمپنی کو مفت میں پیسے بانٹنے کا دورہ پڑاہے یقیناگوگل انتہائی ہوشیارہے۔
گوگل ایڈسینس کے ذریعے پیسے کمانے کے لیے آپ کے پاس مندرجہ ذیل چیزوں کا ہونا لازمی ہے۔
1 ۔ جی میل اکاؤنٹ (گوگل پر بنایا گیا ای میل ایڈریس، اگر نہیں بنایا تو بنا لیجئے،اسکی کوئی فیس نہیں ہے)
2 ۔ گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ (اسکی تفصیل آپ آگے پڑھیں گے)
3 ۔ ویب سائیٹ یا بلاگ (اچھے مواد کے ساتھ)
اگر مندرجہ بالا چیزیں آپ کے پاس نہیں ہیں تو آپ گوگیلے ایڈسینس سے فائدہ نہیں اُٹھاسکتے۔
گوگل ایڈورڈز اور گوگل ایڈسینس کے مختصر تعارف کے بعد…. آئیے! اب ہم آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں کہ آپ گوگل ایڈسینس کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی آمدنی میں کیسے اضافہ کرسکتے ہیں؟
If You want any help then click it
Tags: Adsense in urdu
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Previous Article

Share your views...
0 Respones to "Google introduction in Urdu"
Post a Comment